اسلام آباد(پی پی آئی) نیپرا نے ایف سی اے کی مد میں کے الیکٹرک کی بجلی 3.9 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق کے ای حکام نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ گیا جائے جس سے صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ کا بوجھ آئے گا،بجلی مہنگی کی درخواست پر کراچی کی تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔