اسلام آباد(پی پی آئی) صدر مملکت آصف زرداری نے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنیوالے اولمپین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کردیا۔ ایوان صدر میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا، صدر مملکت نے شعبہ جیولین تھرو کے مقابلوں میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا۔