اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، حافظ نعیم

لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اب اگلے مرحلے میں ہم  پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی  کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کی ہڑتال کا کریڈٹ جماعت اسلامی نہیں پوری قوم کا کریڈٹ ہے، شٹر ڈاون ہوگئی ہے اب اگلے مرحلے میں ہم  پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے سوا اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ سب پارٹیوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا،پاکستان میں سینکڑوں ارب روپے لینے والی کیپسسٹی پیمنٹس آئی پی پیز تو بند کریں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ عالمی آئی پی پیز اپنی جگہ لیکن شریف فیملی تو اپنی آئی پی پیز کا منافع کم کرے،جب آپ اپنی آئی پی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا۔ انہوں نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  2017 اور 18 تک انکم ٹیکس سے استشنی حاصل کرکے اربوں روپے کھائے گئے ہیں،ہر بار مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کے لئے قانون میں تبدیلی کردیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

Thu Aug 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) صدر مملکت آصف زرداری نے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنیوالے اولمپین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کردیا۔ ایوان صدر میں  ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا، صدر مملکت نے شعبہ جیولین تھرو کے مقابلوں میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو […]