کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا الرٹ جاری کردیا،ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ،الرٹ کے مطابق ڈیپ ڈپریشن 270 کلومیٹر کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے،محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا نام اَسینیٰ کردیا۔کراچی پر ایک بار پھر سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا۔محکمہ موسمیات نیسمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری کردیا،الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کچھ آف رن پر گہرا دباؤ، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔ ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب میں منتقل ہوا ہے،ڈیپ ڈپریشن تقریباً 270 کلومیٹر کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے، آج یا رات کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے،ابتدائی طور پر سائکلونک طوفان مغرب /جنوب مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے،سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا نام اَسینیٰ تجویزکیا گیا ہے،اَسینیٰ کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے، اسنیٰ طوفان کا نام پاکستان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔