سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرے کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنا میری دلی خواہش ہے:کماراسنگاکارا

کولمبو:سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارسنگاکارانے انگلش کاﺅنٹی کے اگلے سیزن میں سرے کی جانب سے کھیلنے کے لیے اپنے شدید جذبات کا اظہارکردیا۔ کمار سنگاکارانے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میںکہا کہ سرے کاوئنٹی کے لیے کھیلنا میری دلی خواہش کے مطا بق ہے۔ انھوں نے کہا کہ گراہم فورڑ سرے کاﺅنٹی میں ہیں جن کے ساتھ میں نے کام کیاہے اور ان کا میرے کیرئر میں بڑا عمل دخل ہے، سنگاکارا کاکہناہے کہ فورڑ نے سری لنکن کرکٹ کے لیے بہترین کردار اداکیا تھا۔سنگاکاراکا کہنا ہے کہ میرا مستقبل کا منصوبہ اگلے سال ٹیسٹ کیرئر کے حوالے سے حتمی فیصلے پر منحصر ہے لیکن میں لوگوں کے سامنے دہرائے ہوئے اپنے الفاظ پر قائم رہنے کی کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ کیرئر کے حوالے سے فیصلہ کرنا باقی رہ گیا ہے لیکن میں اپنے آپ کو کچھ سیریز سے زیادہ عرصہ کھیلتانہیں دیکھ رہا ہوں۔