برسبین: مہندراسنگھ دھونی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی دوبارہ سنبھال لیں گے۔ بھارتی کپتان دھونی زخمی ہوکر پہلے ٹیسٹ سے باہرہوگئے تھے انھوں نے آسٹریلیا میں موجود ٹیم کو بعد میں جوائن کرلیا۔ ان کی غیرموجودگی میں ٹیم کی کپتانی ویرات کوہلی نے کی تھی،جس میں کوہلی نے کپتان کی حیثیت سے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیںتاہم ٹیم کو 48رنز کی شکست سے بچا نہیں سکے تھے۔ دھونی نے ویرات کوہلی کی بہترین کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دھونی بھارت سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی کی حیثیت سے کارکردگی بہت خراب ہے ،ان کی کپتانی میں بھارت سے باہر کھیلے گئے 28میچوں میں سے صرف 6میچوں میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ رواں سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے دوسراٹیسٹ آج برسبین میں کھیلا جارہاہے۔
Next Post
ریان ہیرس ،پیٹرسڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
Tue Dec 16 , 2014
برسبین:آسٹریلیا کے فاسٹ بولرریان ہیرس اورپیٹرسیڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ریان ہیرس معمولی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ پیٹرسڈل کو پہلے ٹیسٹ کے کامیاب بولنگ دستے سے باہر کردیا گیاہے۔ ان کی جگہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے۔ مچل اسٹارک نے گزشتہ ماہ ابو ظہبی میں پاکستان کے […]