حریت رہنما ء سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

اسلام آبادپی پی آئی)صدر آصف علی زرداری نے عظیم کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اُمید اور مزاحمت کی علامت تھے جنہوں نے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا جس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں واضح کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی،پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی تحریک آزادی میں ایک باوقار نام کی حیثیت سے یاد رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی ایک عظیم رہنما تھے جو کشمیریوں کے حق خودارادیت پرپختہ یقین رکھتے تھے جس کیلئے انہوں نے اپنی ساری زندگی وقف کردی۔وزیراعظم نے کہاکہ سید علی گیلانی کوکشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے خدمات پر ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ قید وبند کی سختیاں بھی مرحوم کشمیری رہنماء کے غیرمتزلزل عزم کو کمزور نہ کرسکیں، سید علی گیلانی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی حجم میں اٹھائیس فیصد اضافہ

Sun Sep 1 , 2024
اسلام آباد)پی پی آئی)پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی حجم میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کی نسبت اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان میں ویتنام کے سفیرPHAM ANH TUANنے ویتنام کے 79ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی […]