اسلام آباد)پی پی آئی)پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی حجم میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کی نسبت اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان میں ویتنام کے سفیرPHAM ANH TUANنے ویتنام کے 79ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات تعاون کے بہترین شعبوں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کہا کاروبار کے لئے متعدد وفود کا تبادلہ ہوا ہے اور ان دوروں میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔دونوں ملکوں نے کئی معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں جو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ کیلئے قانونی لائحہ عمل فراہم کرتے ہیں۔