جموں)پی پی آئی)بھار ت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں اور سانبا اضلاع میں دو الگ الگ حادثات میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں ضلع میں پہلے حادثے میں کنجوانی میں باٹا شوروم کے قریب ایک منی بس مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک 18سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت سربھی کماری کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں جن میں سائنا، گوتم شرما، اکیش موہن، مسکان شرما، سریتا، نشاء، سیمت کمار اور شیوانی شامل ہیں کو فوری طور پر طبعی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرے حادثے میں چھ بچے اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی اسکول بس سانبہ ضلع کے سنبھ گوران روڈ پر سڑک سے پھسل گئی۔حکام نے بتایا کہ تمام زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔