کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے لینڈ گریبر زاور اْسکے غنڈو ں کیخلاف اسٹیٹ بینک کلاس فور سیکٹر 71 گلزار ہجری میں احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ ایکشن کمیٹی کے صدرراشد قریشی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ لینڈ گریبر اور اس کے ساتھی مکینوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، پی پی آئی کے مطابق انھوں نے اعلی حکام بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ شریف شہریوں کوجرائم پیشہ افراد کی دھمکیوں کا نوٹس لے کر تحفظ فراہم کریں۔