روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی جیلوں میں 5ہزار سے زائد کشمیری  غیر قانونی طور پر نظر بند

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، نوجوانوں، طلبااور علمائے کرام سمیت 5ہزار سے زائد کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔ ان نظربندوں میں خواتین بھی شامل ہیں اور بیشتر نظر بندوں کے خلاف کالے قوانین ”پبلک سیفٹی ایکٹ او ر یو اے پی اے“کے تحت مقدمات درج ہیں۔ بہت سے لوگوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا۔کے ایم ایس کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں موجود ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مودی حکومت نے مزید حریت رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کو مقبوضہ علاقے سے دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کیا ہے جسکا مقصد انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا نااور حق خود ارادیت کیلئے انکی آوازکو دبانا ہے۔