شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وِندر کی ٹن پلیٹ فیکٹری اور لسبیلہ کی بھی کئی فیکٹریاں بند

حب(پی پی آئی)بلوچستان کے شہر وِندر میں واقع پاکستان کی واحد ٹن پلیٹ بنانے والی فیکٹری صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک خط لکھ کر فیکٹری کی بندش کی اطلاع دی ہے۔ لکھے گئے خط کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیکٹری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی سے تقریباً 95 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ کا قیام 1996 میں ہوا تھا۔ ویب سائٹ کے مطابق فیکٹری سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن، ٹِن پلیٹ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے بنیادی طور پر خوردنی تیل، پھلوں، سبزیوں، سمندری غذاؤں، مشروبات، لبریکنٹ آئل اور کھانے کی دیگر اشیا کی پیکنگ کے استعمال کے لیے کینز اور کنٹینرز بنائے جاتے ہیں۔ بندش کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اسماعیل ستار نے کہا کہ ملک میں کاروبار کے موزوں حالات نہ ہونے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور دیگر مسائل کے باعث نہ صرف وِندر کی یہ فیکٹری بلکہ لسبیلہ میں بھی حالیہ عرصے میں کئی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں۔