پشاور(پی پی آئی) گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت صوبے کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے رہی۔ حکومت صوبے میں امن قائم نہیں کرسکی۔ گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز پر فائرنگ کی گئی اور شیل پھینکے گئے۔ پی ٹی آئی صرف بانی کی رہائی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ علی امین گنڈاپورکیوں مسلح ہوکراسلام آبادگئے۔