اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں چاول کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔برآمدات میں اضافے سے معشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چاول کی برامدات پچھلے سال سے زیادہ ہوئی ہے۔عالمی منڈیوں تک رسائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔جام کمال خان نے صنعت کو درپیش مسائل کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو درپیش مسائل کا حل ناگزیر ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی یے۔ طویل مدتی قانون سازی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش جیسی نئی منڈیاں پاکستانی چاول کے لیے کھل رہی ہیں، جو اس شعبے کی ترقی کی صلاحیت کو مزید واضح کرتی ہے۔