کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر قطر کے قومی دن پر پریس کلب چوک (فوارہ چوک) پر پاک قطر پرچم لہرادیئے گئے، اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل سمیت دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا، قطر کے قومی دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے سفیر کو بن کباب، قلفی اور کرک چائے پیش کی، قازقستان کے سفیر نے کراچی کے بن کباب اور چائے کو سراہا۔ بعدازاں قازقستان کے سفیر نے امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو، آئی ٹی مارکی اور قائد روم کا دورہ بھی کیا، قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafinنے کہا کہ آئی ٹی کورسز نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، گورنر کے اقدامات قابل تقلید ہیں۔مزید براں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عرب ممالک سے پاکستان کی قوم جذباتی لگاو ¿ رکھتی ہے، میری دعا ہے کہ عرب بھائیوں کو اللہ تعالیٰ بیشمار خوشیاں نصیب فرمائے۔ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے انٹرنیشنل عربک ڈے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے انٹرنیشنل عربک ڈے پر عرب بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب عرب بھائیوں سے محبت، پیار اور ان سے خلوص کا اظہار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جامعتہ الرشید کو اس تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بعدازاں گورنر سندھ نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے اساتذہ اور طالب علموں کو شیلڈ بھی دیں۔
Next Post
گورنر سندھ کامفتی عبد الرحیم اورعلامہ شہنشاہ نقوی سے پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Thu Dec 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعتہ الرشید میں مفتی عبد الرحیم اورعلامہ شہنشاہ نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر جاکرملاقات کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعتہ الرشید میں مفتی عبد الرحیم سے ملاقات کی، ملاقات میں پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے پارا چنار کی […]
