گورنر سندھ کامفتی عبد الرحیم اورعلامہ شہنشاہ نقوی سے پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعتہ الرشید میں مفتی عبد الرحیم اورعلامہ شہنشاہ نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر  جاکرملاقات کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعتہ الرشید میں مفتی عبد الرحیم سے ملاقات کی، ملاقات میں پارا چنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے پارا چنار کی صورتحال پر مصالحت کے لیے علمائے کرام کے کردار پر زور دیا، اس ضمن میں مفتی عبد الرحیم نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر سندھ اور مفتی عبد الرحیم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جاو ں گا، انہوں نے مزید کہا کہ دشمن عناصر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا، مسئلے کا مستقل حل ناگزیر ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علامہ شہنشاہ نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں پارا چنار صورتحال، علمائے کرام کے کردار سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پارا چنار صورتحال تشویشناک ہے۔ فریقین کے درمیان مصالحت انتہائی ناگزیر ہے، علمائے کرام کے ہمراہ پارا چنار جاو ¿ں گا۔ آپ بھی ساتھ چلیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دشمن عناصر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، علمائے کرام آگے آئیں اس مسئلہ کے حل میں مدد فراہم کریں۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ پارا چنار مسئلہ کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کے خیالات، جذبات اور وڑن لائق تحسین ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی منڈی میں بھارتی چاول پر پاکستانی چاول سبقت لے گیا

Thu Dec 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں چاول کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو […]