شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھا ہوا ہے وہ جلد اتر جائے گا:یاسمین راشد

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھا ہوا ہے وہ جلد اتر جائے گا.پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی کا  اسلام آباد میں جلسہ ایک کامیاب جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھا ہوا ہے وہ لبادہ جلد اتر جائے گا، جب ان سے بات کرو تو وہ کہتے ہیں اوپر والوں سے بات کرنی پڑے گی، اوپر والے کون ہیں ہم تو کسی اوپر والے کو نہیں جانتے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے خیال میں تو اوپر بس اللہ تعالیٰ ہے،ملک میں عملی طور پر مارشل لا لگا ہوا ہے، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گیے،جن کا ہم مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔