ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نفاذ اردو کیلئے ملک گیر عوامی ریفرنڈم کروائیں گے:تحریک نفاذ اردو

کراچی(پی پی آئی)تحریک نفاذ اردو پاکستان نے قومی زبان اردو کے نفاذ کے لیے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان کیاہے۔ تحریک کے مرکزی صدر عطا الرحمن چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سال ہا سال سے حکمرانوں سے اپیلیں کرتے آئے ہیں اور عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے ہیں لیکن کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ قومی زبان کی مخالفت میں حکمرانوں اور نوکرشاہی  نے خاموش اتحاد کر رکھا ہے۔ یہ انگلش شاہی ملک میں دستور شکنی اور توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ہم مجبور ہو کر عوام سے رجوع کررہے ہیں، اب ملک کے کونے کونے میں عوامی ریفرنڈم کروا کر پالیسی سازوں کو نفاذ قومی زبان پر مجبور کریں گے۔