سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے

– ادارے نے حال ہی میں اپنے سال کے کامیاب مکمل نتائج کا اعلان کیا، 10 فیصد اضافے کے ساتھ فروخت4,048 ملین یورو تک بڑھ گئی

پاما دے مالورکا، اسپین، 7 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائے گا۔ اس گروپ میں دنیا کا نمبر ایک بیڈبینک ہوٹل بیڈز کے ساتھ عالمی کاروباروں کا سلسلہ شامل ہے جو ہر شعبے میں مارکیٹ میں قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں۔

Hotelbeds%20Group%20Logo سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150105/8521500017LOGO

یہ تبدیلی اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ ہوٹل بیڈزبرانڈ کاروبار کے ایک اہم حصے کا نمائندہ ہے۔

ہوٹل بیڈز گروپ نے حال ہی میں اپنے مکمل سال کے نتائج ظاہر کیے ہیں، جس میں 2014ء میں (30 ستمبر کو ختم ہونے والے سال پر) فروخت میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جو کل مالی سودے کی قدم (ٹی ٹیوی) میں 4,048 ملین یورو رہی۔ اس کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 13 فیصد اضافے کے ساتھ 132 ملین، جبکہ ای بی آئی ٹی اے 100.6 ملین یورو تک رہا۔ ادارے نے ایک مرتبہ پھر عالمی سیاحتی صنعت میں زبردست کارکردگی پیش کی ہے۔

ہوٹل بیڈز گروپ کے دیگر برانڈزمیں ڈیسٹی نیشن سروسز، ایکٹیوٹیز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، انٹرکروزز اور روئیبک شامل ہیں۔

ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی گروپ کا نیا ادارہ مرکزی دھارے اور اس سے باہر پر مشتمل ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ مرکزی دھارے سے باہر کے اداروں کا حصہ ہوگا اور ترقی کی رفتار  کو مزید بڑھانے کے لیے مرکز حکمت عملی کو تحریک دے گا۔

ہوٹل بیڈز گروپ کے بارے میں:

ہوٹل بیڈز گروپ دنیا کے نمبر ایک تفریحی سفر کے ادارے ٹی یو آئی گروپ کا حصہ ہے۔ 30 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ٹی یو آئی گروپ 180 سے زائد ممالک میں کام کرتا ہے۔

ہوٹل بیڈز گروپ 180 سے زیادہ ممالک میں سفری خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ اس کا کاروبار ہوٹل رہائش، منتقلی، سیر سپاٹے اور دوروں، ملاقاتوں اور تقریبات، ویزا آؤٹسورسنگ اور کروزہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے مرکزی صارفین ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنسیاں، کارپوریٹ صارفین اور حتمی صارفین ہیں۔ اس کے برانڈز میں ہوٹل بیڈز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، ڈیسٹی نیشن سروسز اور انٹرکروزز شامل ہیں۔

ہوٹل بیڈز گروپ یہ خدمات دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت، کارپوریٹ صارفین اور براہ راست صارفین کو فراہم کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

ارینالیاکمیونیکیشن
لایا جاردی/ سوفیابوراس
ٹیلی فون: 0044-232-93-34+
[email protected] / [email protected]

 دیگر سوالات کے لیے:
ہوٹل بیڈز گروپ
مارتا لوپیز دے کرونتس، ہیڈ آف کمیونیکیشنز
رابطہ: 687-624-971-34+
ای میل: [email protected]

ٹی یو آئی گروپ
گروپ کارپوریٹ اینڈ ایکسٹرنلافیئرز
کارپوریٹکمیونیکیشنز / کوزے ایسنر
49-511-566-6021+ ، موبائل 0007-200-172-49+
ای میل: [email protected]

رودر فن ایشیا
اینڈریواینگ، سینئرکنسلٹنٹ
ٹیلی فون: 4035-6336-65+
ای میل: [email protected]

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150105/8521500017LOGO

Next Post

ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے شراکت داری میں ایک مرتبہ پھر پام تخلیق کرلیا

Thu Jan 8 , 2015
لاس ویگاس، 7 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — پام برانڈ اپنی تاریخ میں ہمیشہ جدت طرازی کا مترادف رہا ہے۔ اس لیے وہ مستقل موبائل ٹیکنالوجیز میں پیشقدم رہا ہے۔ اب تجدید نو اور اس رہبرانہ روح کو واپس لانے کا وقت ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150107/8521500083LOGO اس لیے ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن” […]