ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گنڈاپور کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی،حکومتی رد عمل بھی ٹھیک نہیں:بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ایسی تقریر نہیں کرنی چاہیے تھی مگر اس پر جو حکومتی رد عمل ہے وہ بھی ٹھیک نہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین کو تقریر نہیں کرنی چاہیے، لوگ تجربے سے سیکھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اس پر معذرت کر چکے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمہوری حقوق نہ دیے جائیں تو پھر جلسوں میں تقریرجذباتی انداز میں ہوتی ہے، کارکنوں کے جذبات کو کنٹرول کرنیکے لیے لیڈرکا تقریرکرنا پولیٹیکل گروپ ڈائنامکس ہوتی ہیں، تقریرمیں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جو نازیبا تھے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اگر قابل اعتراض الفاظ ادا ہوئے بھی ہیں تو اس کے لیے قوانین موجود ہیں، ڈیفامیشن لا اور دیگر قوانین ہیں اس کے تحت کارروائی کرلیں، یہ نہ کریں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی ایم این ایزکو پکڑنا شروع کر دیا۔