ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا ہاؤس دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اس وقت دہشتگردوں اور شرپسندوں کا اڈا بن چکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور دھمکیاں دیتے ہیں، انہوں نے دہشت گردوں والی زبان استعمال کی، ریاست کے خلاف ایسی زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کو لڑانا نہیں چاہتے، خیبرپختونخوا بھی ہمارا صوبہ ہے، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کو دہشتگردوں کا مسکن نہیں بننے دیں گے، خیبرپختونخوا ہاؤس کو چلانے والوں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پورغنڈہ، موالی والی زبان استعمال کر رہے ہیں۔