روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن میں بننے والی ڈاکیومینٹری ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

ٹورنٹو(پی پی آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ڈاکیومینٹری ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کردی گئی۔ڈاکیومینٹری دی لاسٹ آف دی سی ویمن جنوبی کوریا میں ہائینو کمیونٹی کی خواتین مچھیروں کی کہانی ہے۔ ملالہ نے 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ وہ خواتین سے متعلق کہانیاں تلاش کر رہی تھی۔ کورین ہدایت کارہ سو کم کے پروجیکٹ کے بارے میں سنا تو مجھے وہ کہانی مل گئی جس کی کئی سالوں سے تلاش تھی۔ پی پی آئی کے مطابق  اس فلم میں جنوبی کوریا کے جیجو آئی لینڈ کی ہائینو کمیونٹی کی خواتین مچھیروں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ہائینو کمیونٹی کو سال 2016 میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یونیسکو) نے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ صدیوں پرانی اس کمیونٹی کا وجود اب خطرے میں ہے کیوں کہ کمیونٹی کی لگ بھگ تمام خواتین ہی 60، 70 یا 80 برس کی عمر کی ہو چکی ہیں۔