تھانے پر حملہ کیخلاف لکی مروت  میں پولیس اہلکاروں کا دھرنا، انڈس ہائی وے بند

 لکی مروت (پی پی آئی)ضلع لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔گزشتہ روز سے جاری احتجاج کی وجہ سے انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ دھرنے میں ضلع کرک، بنوں، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کے پولیس اہلکاروں سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 5 پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غیر محفوظ اور دور دراز واقع تھانہ براگی کو ختم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ، ملک گیر دورے متوقع

Tue Sep 10 , 2024
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا، سابق وزیراعظم بلوچستان سے چاروں صوبوں کے دورے کا آغاز کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے بعدوہ سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلا ع میں بھی جائیں گے اور پارٹی […]