لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا، سابق وزیراعظم بلوچستان سے چاروں صوبوں کے دورے کا آغاز کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے بعدوہ سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلا ع میں بھی جائیں گے اور پارٹی کو ازسرنو متحرک کریں گے، نوازشریف مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا، تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں یونین کونسل تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔