اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور شیخ وقاص کو انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا گیا۔شیر افضل مروت کو انسداد دہشتگردی کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کی عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ دونوں رہنماؤں پر کیا الزام ہے؟۔پراسیکیوشن نے عدالت میں شیر افضل مروت اور شیخ وقاص پر درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔کمرہ عدالت میں کارکنوں کے شور پر جج اور شیر افضل مروت نے خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شور یا بات نہیں کرے گا، وکلا دلائل دیں گے۔