لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ن لیگ کی کمیٹی کو گزشتہ اجلاس میں مطالبات سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے مطالبات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی نے ضلعی امن کمٹیوں، بیت المال اور زکوۃکمیٹیوں اور پنجاب میں لا آفیسرز کی تعیناتیوں میں نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیافی فنڈز دینے کے مطالبات بھی ن لیگ کے سامنے رکھے تھے۔آئندہ ہفتے طلب کیے چھٹے اجلاس میں ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی پیپلز پارٹی کے مطالبات کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔