اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے شپ بریکنگ صنعت کو جدید بنانے کی منظوری دے دی،قیصر احمد شیخ

اسلام آباد)پی پی آئی)بحری امور کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے شپ بریکنگ کی صنعت کو جدید بنانے کیلئے بارہ ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ضلع حب میں گذانی کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے میں ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ، تیس بستروں کا ہسپتال، سڑکیں اور فائر بریگیڈ سٹیشن شامل ہیں۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن کے تحت شپ بریکنگ کی صنعت کو جدید بنانے کا عمل آئندہ سال جون تک مکمل کرلیا جائیگا۔انہوں نے انڈسٹریل ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔وفاقی وزیر کو گڈانی میں شپ بریکنگ کے حوالے سے صنعتی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔