اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت دو کشمیریوں کی نظر بندی کالعدم قرار دے دی

سرینگر)پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس سنجے دھرپر مشتمل بینچ نے 27اکتوبر 2022کو شوپیاں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے غازی احمد بٹ کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قراردیا۔عدالت نے عادل فیاض لون کی نظربندی کو منسوخ کر دیاجن کو ضلع مجسٹریٹ شوپیاں کے 28نومبر 2022 کے جاری کردہ حکم نامے پرنظربندکیاگیا تھا۔عدالت نے حکم دیا کہ دونوں نظربند افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔