اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اس کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوتا ہے

اسلام آباد)پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے اس کے جمہوری چہرے کے پیچھے کی حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں۔آج جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پرکشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی فوجی طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوسلب کرکے خود کو ایک جعلی جمہوریت ثابت کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں کو دبانے سے جمہوری اقدار کے بھارت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہوتے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی فوجی قبضے کے تحت کشمیریوں کی حالت زارسے بھارت کے جمہوری نظریات کی ناکامی ظاہرہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار اس کی خود ساختہ جمہوری دعوؤں کے منافی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل گاہوں میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی موت روزانہ دیکھی جا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں منظم جبر بھارت کی جمہوری ساکھ کی دھجیاں اڑارہاہے۔ بھارتی قبضے کے تحت کشمیریوں کو درپیش مشکلات بھارت کے جمہوری دعوؤں پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جابرانہ اقدامات اور اس کے جمہوری بیانیے کے درمیان تضاد کا اعتراف کرنا چاہیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے عالمی عملبرداروں کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کریں اور مودی کے بھارت کی اس حقیقت کو تسلیم کر یں کہ وہ ایک فسطائی ہندو بنیاد پرست ریاست ہے۔