کراچی)پی پی آئی)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے جلوس کی گزرگارہوں پر پیچ ورک کام اپنے آخری مراحل میں ہے، میلاد کے مقامات اور انکے اطراف روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، جلوس کی گزرگاہوں سے صفائی ستھرائی کے کام ہورہے ہیں، یہ بات انہوں نے دارالعلوم نعیمیہ آمدپر مفتی محمد جان نعیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر عید میلادالنبی کے حوالے سے انتظامات پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے عملے اور افسران کو جلوس کی گزرگاہوں پر سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایات کی ہیں، جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور استر کاری کے کام جاری ہیں اور جلوس سے قبل تمام کام مکمل کرلئے جائیں گے۔