ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے،گورنر سندھ

 کراچی)پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے لئے خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں تاکہ دیگر کو بھی اس جانب راغب کیا جا سکے۔ ہر شعبہ کے فعال کردار سے ہی قومی ترقی کا حصول یقینی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہا?س میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے خصوصی کانووکیشن 2024ئسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خصوصی کانووکیشن میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والوں میں قونصل جنرل ایران حسن نوریان، قونصل جنرل بحرین عبد اللہ احمد بوقہوس، فرحان حنیف، ارشد ولی محمد، محترمہ اکرم خاتون، حاجی حنیف طیب اور سید ندیم رضا سرور شامل ہیں۔ خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس خصوصی کانووکیشن میں ان افراد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دی گئیں ہیں جنھوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں بین الاقوامی تعلقات کے فروغ، کامیاب سفارت کاری اور ترقی کے حصول کے لئے ان کی غیر متزلزل کاوشیں لائق تعریف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد نے اپنی مثالی خدمات کے ذریعہ نہ صرف قومی اتحاد کو فروغ دیا بلکہ قومی ترقی کے وڑن کو بھی آگے بڑھایا ہے اور باہمی بات چیت کو فروغ دینے، تنازعات کو حل کرنے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی کاوشوں نے بہترین معیار قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا مقصد ان کی ماضی کی کامیابیوں کا اعتراف اور ان اقدار کی عکاسی ہے جن کی یہ نمائندگی کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیرِ بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے

Mon Sep 16 , 2024
سبی (پی پی آئی)وزیرِ بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔سردار سرفراز ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پی پی آئی کے مطابق فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی تدفین آبائی علاقے لہڑی میں […]