سبی (پی پی آئی)وزیرِ بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔سردار سرفراز ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پی پی آئی کے مطابق فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی تدفین آبائی علاقے لہڑی میں ہو گی۔صوبائی وزیر سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔