خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ سیاسی امور جان باس کی اسلام آباد میں مصروفیات

اسلام آباد(پی پی آئی)امریکہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور جان باس نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ امریکی مشن کے ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق جان باس  نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کی اہمیت سمیت اقتصادی اور سلامتی کے امور پر دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انڈر سیکرٹری باس نے افغانوں کی امریکہ میں آبادکاری کے راستوں میں مدد کرنے میں پاکستان کے مسلسل تعاون پر اظہار تشکر کیا۔انڈر سیکرٹری نے نائب وزیر اعظم کو 2025-2026 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر مبارکباد دی اور اس کے دور میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے میں امریکہ کی دلچسپی کا اظہار کیا۔