خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی بی 36 قلات میں ٹربیونل فیصلے کیخلاف ضیا اللہ لانگو کی اپیل مسترد

اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پی بی 36 قلات میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ضیا لانگو کی اپیل مسترد کردی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے  الیکشن ٹریبونل کے پی بی 36 کے 7 پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کے فیصلے کیخلاف ضیالانگو کی اپیل پر سماعت کی، عدالت نے پی بی 36 قلات میں ضیا  لانگو کی اپیل مسترد کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن کی جانب سے کیئے گئے جرمانہ کی رقم ایدھی فاونڈیشن کو دینے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ مطابق آپکومواقع فراہم کیے گئے 4  مرتبہ 50  ہزار اور ایک بار ایک لاکھ کاجرمانہ کیا گیا، وکیل شاہ خاور نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں 13 سماعتیں ہوئیں صرف دوسماعتوں پر میرا  موکل پیش نہیں ہوسکا،ہمیں ایک موقع دیا جائے اور ہمارا موقف سنا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے23 ستمبرکو7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیرکھا ہے۔