خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ِزر میں نمایاں  بہتری آئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مالی سال25-2024ٓکے آغازمیں ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کیمطابق ترسیلات زر گزشتہ برس جولائی تا اگست میں 4.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 1.81 بلین ڈالراضافے کے ساتھ 5.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق بنیادی طور پراگست 2024ء    کے دوران ترسیلات زر کی آمد سعودی عرب سے 713.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 538.4 ملین ڈالر، برطانیہ سے 474.8 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.4 ملین ڈالر رہی۔ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے کی وجوہات میں ہنڈی اورڈالرکی اسمگلنگ پر حکومتی کریک ڈاؤن شامل ہے جس کے باعث شرح مبادلہ مستحکم اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے۔