خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر ہاوس میں تقریب، نمایاں خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں تفویض

کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف ممالک کے سفارتکاروں سمیت دیگر شخصیات کو اہم خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریوں سے نواز دیا۔گورنر ہاؤس کراچی میں جناح یونیورسٹی فار ویمن کے خصوصی کانووکیشن میں کامیاب سفارتکاری اور ترقی کے حصول میں کردار ادا کرنے اور مختلف شعبوں میں اہم خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، قونصل جنرل بحرین عبد اللہ احمد بوقہوس بھی شامل تھے۔۔علاوہ ازیں کامران ٹیسوری نے سفارتکاری کے علاوہ دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے  پر جناح یونیورسٹی فار ویمن کے خصوصی کانووکیشن میں فرحان حنیف، ارشد ولی محمد، اکرم خاتون، حاجی حنیف طیب اور ندیم سرور کو بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔