خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رات کی تاریکی میں ذلت سے قانون سازی, پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے موت بہتر ہے، اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی)اپوزیشن رہنما اسد قیصر نے کہا کہ افسوس ہے کہ اس پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی، پارلیمنٹ کو ربڑاسٹیمپ کی طرح استعمال کرنے کی کوشش کی گئی، پارلیمنٹ کا جس طرح مذاق بنا اس کی مذمت کرتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جیسے حالات کا مقابلہ کیا انہیں سلام پیش کرتا ہوں، حکومتی نمائندوں کو پتہ نہیں توآئینی ترامیم کا ڈرافٹ کہاں سے آیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرقانون خود فرما رہے تھے میرے پاس کوئی دستاویزنہیں،حکومت کے پاس ڈرافٹ نہیں توبتائیں یہ نسخہ کہاں سے آیا۔ پی پی آئی کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو پر ہے، بلاول بھٹوکوسب علم ہے ان کے پاس پورا ڈرافٹ ہے، آئینی ترمیم 25 کروڑعوام پراثراندازہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا چھٹی والے دن ترامیم لانے کی کوشش چوری اورڈاکا نہیں، چھپکے سے قانون سازی کوچوری کہتے ہیں، ہمارے 7 لوگوں کواغوا کیا گیا انہیں پنجاب ہاؤس میں رکھا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ اس ظلم کے ذریعے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے بہترموت ہے، اس طرح ذلت اور ڈنڈے کے زور پر قانون سازی سے بہترموت ہے۔