پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو اختتام پذیر

راولپنڈی(پی پی آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلِنگ اسٹرائیک ٹو مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج نے حصہ لیا، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق کا آغاز 08 ستمبر 2024 کو ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تجربے اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویڑن مہمان خصوصی تھے، پی پی آئی کے مطابق  انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری اورخام مال کیلئے چین پلانٹ لگائے گا

Wed Sep 18 , 2024
 کراچی/لاہور(پی پی آئی)چین کی دو بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خام مال کی تیاری کے لیے اپنے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے چین کی رینبو انڈسٹریز لمیٹڈ جلد ہی شاوشنگ کیمیکل انڈسٹری کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی جو ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی میں مدد دے گا۔دونوں کمپنیوں سے ان منصوبوں […]