پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری اورخام مال کیلئے چین پلانٹ لگائے گا

 کراچی/لاہور(پی پی آئی)چین کی دو بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے خام مال کی تیاری کے لیے اپنے پلانٹس لگانے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے چین کی رینبو انڈسٹریز لمیٹڈ جلد ہی شاوشنگ کیمیکل انڈسٹری کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی جو ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی میں مدد دے گا۔دونوں کمپنیوں سے ان منصوبوں میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس کا مقصد مقامی ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے سستا خام  مال تیار  کرنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹیکسٹائل  صنعت کی بحالی کے لیے ‘رینبو گروپ’اور’پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن’ نے دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔دو روزہ نائن کلر اینڈ کیم ایکسپو نے چین،ملائیشیا، ترکی اور ایران کی کمپنیوں کے 300 سے زائد  نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا۔اس کے علاوہ وفاقی حکومت پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ ڈیوٹی ٹیکس فری مشینری کی درآمد اور خصوصی اقتصادی زونز میں یونٹس کے قیام کا اعلان کر چکی ہے۔