پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنیوالے2ملزمان گرفتار

 کراچی(پی پی آئی)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 24 گھنٹوں میں  7 مختلف آپریشنز میں 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 252 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام افیون اور ایک کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ راولپنڈی ہی میں بس میں سوار ملزم سے 530 گرام آئس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دیگر کارروائیوں میں کراچی ریلوے سٹیشن کے باہر پارکنگ سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ادھر کلی ملک عارف چمن سے 75 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ بلوچستان کے علاقے حب سے 7 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ جبلِ نور کوئٹہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے 160 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔