مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات،سکیورٹی کے نام پر حفاظتی انتظامات کے کئی حصار قائم

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر  وی کے بردی کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے کئی حصار قائم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں سنٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورسزاور بھارتی پولیس کی تعیناتی شامل ہے تاکہ اسٹرانگ رومز، پولنگ اسٹیشنز اور بوتھز کو محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پورے علاقے میں گشت اور چوکیاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں جمہوری عمل کے لئے نقصاندہ ہیں۔ متنازعہ انتخابات جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے پانچ سال بعد ہورہے ہیں۔مقامی لوگ انتخابات کو ایک جائز عمل ماننے کے لیے تیار نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟:علی محمد خان

Wed Sep 18 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف  اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے صرف سپریم کورٹ کا نام رہ […]