پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پی ٹی آئی  رہنماؤں کی گرفتاریاں روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لاہور کے جلسے میں گرفتاریاں روکنے کیلئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر سمیت دیگر کی جانب سے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف دیا گیا کہ21 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے جبکہ پولیس جلسے سے پہلے ہی کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیتی ہے، جلسہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے، ان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ سے پہلے گرفتاریاں روکنے کا حکم دیا جائے اور ساتھ ہی  پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی دی جائے۔