ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مجھے یہ سسٹم چلتا نظر نہیں آرہا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار

 اسلام آباد(پی پی آئی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ مجھے یہ سسٹم چلتانظر نہیں آرہا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، 10 پندرہ دن انتظارکریں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ حکومت جائے  گی یانہیں مجھے یہ سسٹم چلتانظر نہیں آرہا، بظاہر چیزیں کنٹرول میں نظر آرہی ہیں لیکن وہ ہیں نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ شہبازشریف متحرک ہیں مگر ملک کی تقدیر ان کے ہاتھوں بدلتے کم دیکھ رہاہوں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، 10 پندرہ دن انتظارکریں،چیزیں واضح ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ یہ سال عدلیہ کاہے اس حوالے سے قانون سازی بھی ہورہی ہے، تنازعات کے نتیجے میں آگے چیزیں کنٹرول ہوتی نظرنہیں آرہیں، اندرونی استحکام نہیں ہوگاتو ملک میں عالمی سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میں آگے 3 سے 4 ماہ بہت خراب اور اہم دیکھ رہا ہوں، موڈیزکی رپورٹ آئے یا نہیں، لون رول اوور ہو یا نہیں، لیکن مشکلات دیکھ رہاہوں، میرا علم اورذرائع بتاتے ہیں چیزیں ابھی کافی مشکلات میں ہیں۔