کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے وفاقی حکومت کی جانب سے سول اور ملٹری پنشن میں سالانہ اضافہ کو مہنگائی کی شرح سے منسلک کر نے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نجی شعبہ کے پنشنرز کو بھی اس سسٹم میں شامل کرتے ہوئے ای او بی آئی کی موجودہ پنشن کو بھی بڑھایا جائے جو اس وقت محض 10ہزار روپے ہے۔ای او بی آئی پنشنرز فورم کے چئیر مین الطاف احمد خان،سیکریٹری اشرف انصاری اور خازن ملک رمضان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کی پالیسی کے تحت ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور پنشن میں سالانہ اضافہ کو مہنگائی کی شرح سے منسلک کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پرکیا گیا ہے۔ فنانس ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ اب گزشتہ دو برسوں کے افراط زر کی 80فیصد اوسط کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ کنزیومر پرائس انڈکس (CPI)کو بنیاد یا ریفرنس بنایا جائے گا نیزیہ حکم فوری طور پر نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف،وزیرخزانہ اورنگ زیب، وفاقی وزیرہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں اضافہ کیا جائے اورسول و ملٹری پنشن میں سالانہ اضافہ کی طرح ای او بی آئی کی موجودہ پنشن کو مہنگائی کی شرح سے منسلک کردیاجائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے اور مسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرز فورم کو مشاورت میں شریک کیا جائے۔
Next Post
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلافمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 اکتوبرکو مقرر
Fri Sep 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی)اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج شیخ تنویر احمد 12 اکتوبرکو پرویز الہٰی اور مونس الٰہی کیخلاف مشکوک بینک ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 12 کریں گے۔
