جینیوا(پی پی آئی)کشمیریوں کی بڑی تعداد نے جینیوا میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔یورپ بھرسے آئے ہوئے کشمیری جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن پالیسی اورمظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اوربھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرے سے اٹلی، فرانس،بلجیم، جرمنی، اسپین، برطانیہ اور سوئٹرزلینڈ کے کشمیری تارکین وطن کے رہنماؤں نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سیمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
Next Post
ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کی مہم، پہلی بار عوام کو ای میلز
Sat Sep 21 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مہم جاری ہے اور پہلی بار عام شہریوں کو اس حوالے سے ای میلز موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔30 ستمبر کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کی موبائل فون سمز […]
