‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کی مہم، پہلی بار عوام کو ای میلز

اسلام آباد(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مہم جاری ہے اور پہلی بار عام شہریوں کو اس حوالے سے ای میلز موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔30 ستمبر کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کی موبائل فون سمز بند ہونے کا امکان ہے اور ٹیکس نیٹ میں رجسٹر نہ ہونے والوں کی موبائل سمز بلاک ہوں گیایف بی آر کی ای میل میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے اپنی آمدنی کا گوشوارہ جمع کرا دیں گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں بجلی اور گیس کنکشن منقطع ہو سکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق شہریوں کو بیرون ملک سفر پر پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ایف بی آر کے مطابق 2024 کیلئے اپنی آمدنی کا درست گوشوارہ جمع کرائیں، ایف بی آر وسیع پیمانے پر آڈٹ کا ارادہ رکھتا ہے، آڈٹ کی صورت میں اضافی ٹیکس اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے