اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔خرم شہزاد نواز راجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔
Next Post
کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی
Sat Sep 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ پی پی آئی کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی […]
