‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، گورنر ہاؤس کے 2 پنجرے خالی، فیصل کریم کنڈی

کراچی(پی پی آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو کہتا ہوں، ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، گورنر ہاؤس کے دو پنجرے خالی ہیں۔کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئین میں ایک آپشن ہے، یہ لوگ سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے 2008 سے 2013 تک دہشتگردی سے جنگ لڑی اور صوبے کو پْرامن بنایا، آج خیبر پختونخوا کا جنوبی علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے، حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے، 600 ارب روپے خیبر پختونخوا میں آئے ہیں،کہاں خرچ ہوئے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوج صوبے سے نکل جائے تو صوبائی حکومت ایک دن بھی امن برقرار نہیں رکھ سکتی۔گورنر نے کہا کہ جو پاکستان کے ترانے کی عزت نہیں کرتا میں اس کی عزت نہیں کرتا، وزیراعلیٰ افغان قونصل جنرل کا ایسے دفاع کر رہے ہیں جیسے وہاں کے وزیر اعلیٰ ہوں، پشتونوں کی یہ روایت نہیں کہ ایسی تقاریر ہوں۔ اپنے صوبے کو افغانستان کا حصہ نہیں ہونے دینگے۔