‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد)پی پی آئی)پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، سرحد پار تعاون، سمگلنگ کی روک تھام اور انسداد منشیات کی کوششوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔اس بات پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں چین کے سیاسی اور قانونی امور کے وزیر CHEN MINGYUO کے زیرقیادت اعلیٰ سطح کے چینی وفد کیساتھ ملاقات کے دوران کیاگیا۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان یا سنکیانگ میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ مشقیں منعقد کرانے اور سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں گلگت بلتستان کے پولیس افسروں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں وزراء نے دہشت گردی کے خلاف جو ایک عالمی مسئلہ ہے،جامع اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد، باہمی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں جلد سنکیانگ کا دورہ کرے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ سنکیانگ صوبہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنکیانگ کی ہمارے ساتھ چھ سو کلومیٹر طویل سرحد بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان منشیات، ہتھیاروں اور دیگر تمام اشیاء کی سمگلنگ کی مکمل روک تھام چاہتا ہے۔چینی وزیر چینگ منگ یو نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔