‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو مسترد کردیا ہے، تارڑ

اسلام آباد)پی پی آئی)اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء ا? تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کو مسترد کردیا ہے انہوں نے آج (ہفتہ کو)ٹیلی ویژن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی رہنماؤں نے اس جلسے سے متعلق بڑے دعوے کیے جو سب کھوکھلے نکلے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کھلی چھوٹ دی اورجلسے کیلئے تمام راستے کھلے رکھے سیکورٹی فراہم کی تاہم پارٹی لوگوں کوجمع کرنے میں ناکام رہی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ اس جلسے کے پیچھے کوئی وجہ یا بیانیہ نہیں تھا انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کم ہوکر واحد عدد پرآگئی ہے اور عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ایشیا میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قراردیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ برآمدات میں چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور پالیسی ریٹ میں بھی کمی کی گئی ہے جس سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے صارفین کو بجلی پر سبسڈی دی ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواہش صرف ملک میں انتشار پھیلانا اور ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام نے پنجاب حکومت کے اچھے نظم ونسق اور کارکردگی میں بہتری کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے مہمانوں کی شرکت بھی متاثر کن نہیں تھی۔